بھارت روس سے جتنا تیل خرید سکتا ہے اتنا خریدے گا، غیرملکی میڈیا

صفحہ آغازاہم خبریںعالمی خبریں

بھارت روس سے جتنا تیل خرید سکتا ہے اتنا خریدے گا، غیرملکی میڈیا

بھارت کے جی 20 کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ ماسکو اور نئی دہلی اپنی کرنسی کے ذریعے تجارت کرنے کے امکانات کا جائزہ لےرہے ہیں چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل پر شا

ثمرقند میں بڑی ملاقات ۔ چین کے صدر شی جنپنگ اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات ۔
چینی صدر شی جنپنگ کو بنی نوع انسان کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا، عالمی حالات کے پیش نظر ممکنہ حل کی تلاش
چین میں لاجسٹکس کی طلب میں بحالی جاری

بھارت کے جی 20 کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ ماسکو اور نئی دہلی اپنی کرنسی کے ذریعے تجارت کرنے کے امکانات کا جائزہ لےرہے ہیں

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل پر شائع ہونے والی ایک خبرمیں بتایا گیا ہے کہ طاس نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق 27 جنوری کو بھارت کے جی 20 کے کوآرڈینیٹر امیتابھ کانت نے کہا کہ بھارت روس سے تیل خریدنا جاری رکھے گا اور بھارت جتنا تیل خریدنا چاہتا ہے ،اتنا تیل خریدے گا۔ اس کے علاوہ بھارت اپنی کرنسی کے ذریعے خریدنے کے طریقوں پر تحقیق کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کانت نے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے روس پر پابندیاں عائد کئے جانے کے بعد بھارت نے روس سے تیل خریدنا ختم نہیں کیا۔ کانت کا کہنا تھا کہ روس کی آئیل کمپنیاں بھارت میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں اور ہمارے روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور روس کے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
بھارت کے جی 20 کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ ماسکو اور نئی دہلی اپنی کرنسی کے ذریعے تجارت کرنے کے امکانات کا جائزہ لےرہے ہیں۔
بھارت تیل کی درآمدات کے حوالے سے دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ 2022 کے آغاز میں روس سے بھارت کو تیل کی درآمد صرف 0.2 فی صد تھی جبکہ 2022 کی آخر تک یہ حجم 20 فی صد سے زائد ہو چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت روس سے تیل کی خریداری پر مغرب کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کی حمایت نہیں کرتا۔ بھارتی وزیر تیل اور گیس ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ تیل پر کسی ملک کا نام نہیں لکھا ہوتا۔ بھارت اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے آزادانہ پالیسی پر عمل درآمد جاری رکھے گا۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0
urUrdu