نجی کاروباری اداروں کا چینی معیشت کی مستحکم ترقی میں اہم کردار

صفحہ آغازچینمعیشت

نجی کاروباری اداروں کا چینی معیشت کی مستحکم ترقی میں اہم کردار

میں رات کے کھانے کے بعد  گھر سے باہر سڑک پر چہل قدمی کر رہی تھی ۔  ہماری رہائشی کالونی کے راستے کی دونوں اطراف  موجود  دکانیں روش

چین کے صدر شی جنپنگ تیسری مرتبہ متفقہ طور پر چین کے سربراہ منتخب
چین کا عالمی ترقی میں اہم کردار
چین میں گزشتہ ایک دہائی سے معاشی استحکام جاری

میں رات کے کھانے کے بعد  گھر سے باہر سڑک پر چہل قدمی کر رہی تھی ۔  ہماری رہائشی کالونی کے راستے کی دونوں اطراف  موجود  دکانیں روشن تھیں۔  ریستوراں میں لوگ آرام سے کھانا کھا رہے تھے  اور  دن بھر کی تھکن کو دور کرنے کے لیے گپ شپ میں مصروف تھے۔ جم میں نوجوان  ورزش پر توجہ مرکوز کئے ہوئے تھے ،   جم  کے باہر  سے گزرنے والے راہگیر ان کو دیکھ کر خوش ہورہے تھے ۔ اسی طرح کہیں روبوٹکس، پینٹنگ اور دیگر تربیتی کورسز   میں شریک  بچے  لگن سے اپنے غیر نصابی علم سیکھ رہے ہیں، وغیرہ وغیرہ  ۔  یہ  درمیانے اور چھوٹے نجی کاروباری ادارے ہماری روزمرہ کی زندگی سے قریبی تعلق رکھتے ہیں،  ان کی مصروفیت   لوگوں کو یہ  بتاتی  ہے کہ وبا کے خلاف چین کی فعال لڑائی کے تین سالوں کے  بعد، نجی کاروباری ادارے بحالی کی رفتار کو تیز کر رہے ہیں، اور آپ ہر جگہ چین کی معیشت  کی قوت حیات  کو محسوس کر سکتے ہیں.

میں نے ایسی کہاوت سنی ہے کہ نجی کاروباری ادارے، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے، پوری قومی معیشت کی "کیپلریز” ہیں۔  یہ بالکل درست ہے ۔ یاد رہے کہ 40 سال قبل چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں دریائے پرل کے دونوں  کناروں  پر چین میں نجی  تاجروں کی پہلی کھیپ پیدا ہوئی تھی اور نجی معیشت کا آغاز یہیں سے ہوا تھا۔ آج ، چین کے نجی کاروباری ادارے چھوٹے سے بڑے اور کمزور سے مضبوط تک بڑھ چکے ہیں، جو چین کی اقتصادی ترقی میں ناقابل تلافی کردار ادا کر رہے ہیں. اعداد و شمار کے مطابق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے چین  کی ٹیکس آمدنی میں 50 فیصد سے زیادہ، جی ڈی پی کے 60 فیصد سے زیادہ، تکنیکی جدت طرازی کی کامیابیوں میں 70 فیصد سے زیادہ اور  روزگار  کی فراہمی میں 80 فیصد سے زیادہ حصہ ڈالتے ہیں۔  صدر شی جن پھنگ نے  مرکزی سیاسی بیورو کے اجلاس  ، نجی انٹرپرائز سمپوزیم  ، یا مختلف علاقوں   کے دورے کے دوران مختلف مواقع پر  نجی کاروباری اداروں کی  مضبوط حمایت کا اظہار کیا ۔

چھوٹے اور درمیانے درجے کےنجی کاروباری ادارے  معیشت کی بڑی لہر میں چھوٹی کشتیوں کی طرح آگے چلتے ہیں، ان کے چھوٹے سائز کی وجہ سے وہ قدرتی طور پر ہوا اور لہروں سے لڑنے میں کمزور ہوں گے۔ اس لیے  یہ کاروباری ادارے وبا کے دوران بڑے کاروباری اداروں کے مقابلے میں زیادہ شدید متاثر  ہوئے ، لیکن "چھوٹی کشتی” کی وجہ سے  اسے  موڑ نا بھی آسان ہے۔ چین میں   وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے  ایک نئے مرحلے میں داخل  ہونے کے بعد  چھوٹے اور درمیانے درجے کے  کاروباری اداروں نے    تیزی سے  اپنی حالت کو تربیت دیتے ہوئے اپنی   معاشی قوت  حیات  اور پوشیدہ صلاحیت دکھائی ہے ۔  اس کے علاوہ، چینی حکومت نجی کاروباری اداروں کی ترقی کی بھرپور حمایت کر تی رہتی ہے۔ اس نے  نجی کاروباری اداروں کی ترقیاتی ضروریات اور گھریلو اور غیر ملکی معاشی ماحول میں تبدیلیوں کے مطابق، نجی کاروباری اداروں کی ترقی او ر  سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے  پالیسیوں اور اقدامات اختیار کئے ہیں ۔ حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے "دو  اجلاسوں  کے دوران صدر شی جن پھنگ نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ممبران سے ملاقات کے موقع پر  خاص طور پر نجی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اعتماد میں اضافہ کریں ، جرات مندانہ ترقی کریں ، اور نجی معیشت کی صحت مند اور اعلیٰ معیار کی ترقی حاصل کریں۔ صدر شی کا خطاب  بلاشبہ نجی کاروباری اداروں کی مشکلات پر قابو پانے اور ترقی کے لئے جدوجہد کرنے کے اعتماد کی بہت حوصلہ افزائی کرے گا ۔ اعتماد اور نظام کے تحفظ کے ساتھ، مرکزی سے مقامی تک، پالیسی سے  سرمایہ کاری تک، چین فعال طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے نجی کاروباری اداروں کی ترقی کی مدد  کرتا ہے، اور ان کے لئے مستقل طور پر ایک آرام دہ اور ہم آہنگ ماحول پیدا کرتا ہے۔ مزید  یہ کہ  اس وقت سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی  کا   نیا دور  شروع ہو رہا ہے ۔  ایسے موقع پر چین کے نجی کاروباری ادارے  یقیناً مضبوط ترقی کے ایک اور سنہری دور کا آغاز کریں گے.

گزشتہ 10 سالوں میں، چین کی نجی معیشت نے پائیدار اور صحت مند ترقی کی ہے. نجی کاروباری اداروں کی تعداد 2012 میں 10.857 ملین سے بڑھ کر 2022 میں 47 ملین سے زیادہ ہوگئی اور  قومی سطح کے خصوصی جدید ٹیکنالوجی کے حامل    کاروباری اداروں میں، نجی اداروں کا حصہ 80فیصد  سے زیادہ ہے۔کہا جا سکتا ہے کہ نجی اداروں کی ترقی کے بغیر ، چین کی  معیشت کی مستحکم ترقی نہیں ہو سکتی  ، اور چین کی معیشت نجی اداروں کی بھرپور ترقی کے بغیر  ، رواں  سال 5فیصد نمو کے متوقع ہدف کو حاصل نہیں کر سکے گی 

Source: CRI

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0
urUrdu